صاحبہ ‘ریمبو ‘بیٹے کیساتھ ایک ہی ڈرامہ میں کاسٹ

لاہور (شوبز نیوز) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی صاحبہ اور ریمبو بیٹے کے ساتھ ایک ہی ڈرامے میں نظر آئیں گے۔ صاحبہ اور ریمبو (افضل خان) ایک بار پھر اسکرین پر جلوہ گر ہونے جا رہے ہیں، مگر اس بار ان کے ساتھ ان کا بیٹا بھی ہوگا۔ صاحبہ اور ریمبو نے پاکستانی فلم انڈسٹری میں کئی ہٹ فلمیں دیں اور اپنی آئیکونک آن اسکرین کیمسٹری کی وجہ سے مشہور رہے۔کچھ سال پہلے اس جوڑے نے اپنے خوبرو بیٹوں احسن اور زین کو مداحوں سے متعارف کروایا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں