صاحب ثروت افراد مستحقین کی دل کھول کر مدد کریں

ساہیوال(بیوروچیف)صدر راہ حق ویلفیئر فائونڈیشن اورسینئر کالم نگار میاں بابر صغیرنے کہا ہے کہ وطن عزیز کو رمضان کریم کی برکتیں رحمتیں مبارک ہوں ۔رحمتوں ، برکتوں اور عظمتوں والے ماہ مقدس کی اللہ تعالیٰ ہم سب کو قدر کرنیکی توفیق دے جو غریب خواتین و حضر ات روزہ رکھتے ہیں ان کی دلجوئی اور خوشنودئے مصطفیٰ ۖ کیلئے تمام صاحب ثروت افراد کو عزت نفس مجروح کئے بغیر ان کی داد رسی کرنی چاہیے اور دل کھول کر سحر و افطار کی اشیاء کیلئے مالی معاونت کو یقینی بنانا چاہیے تاکہ روزے رکھنے اور اپنی بخشش و مغفرت کروانے کا حقیقی موقع مل سکے ماہ صیام دنیا میں بسنے والے ہر فرد کیلئے اپنی زندگیوں کو ازسرنو اور بہتر انداز میں شروع کرنیکا بہترین موقع ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں