صارفین سے غیر مجاز کٹوتیوں پر پی ٹی اے کانوٹس

اسلام آباد (بیوروچیف) صارفین سے غیر مجاز کٹوتیوں پر پی ٹی اے نے سخت نوٹس لے لیا، ٹیلی کام صارفین سے غیر مجاز کٹوتیوں اور اضافی چارجز کی وصولی کا معاملہ،پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) کی جانب سے ٹیلی کام کمپنیوں کو انتباہ جاری کردیا گیا۔ پی ٹی اے کے مطابق موبائل ٹیرف میں ردوبدل سے قبل پیشگی منظوری لازمی ہے،سروس کے معیار پر سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا. پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ویلیو ایڈڈ سروسز کیلئے صارفین کی واضح اجازت لازمی ہے۔پی ٹی اے نے وضاحت کی ہے کہ صارفین کے حقوق کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ پی ٹی اے نے ٹیلی کام آپریٹرز کو شفاف چارجنگ سسٹم اپنانے کی ہدایت کی ہے۔ پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں ٹیلی کام کمپنیوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی، پی ٹی اے نے موبائل سروسز بہتر بنانے کیلئے اسپیکٹرم اور نیٹ ورک سرمایہ کاری پر زور دیا۔ پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ صارفین کو شکایات کے ازالے کیلئے پی ٹی اے ہیلپ لائن پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں