صارفین کی شکایات ‘PTAسرگرم

اسلام آباد (بیوروچیف)پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ٹیلی کام صارفین کی رہنمائی اور سہولت کیلئے نیا ڈیجیٹل اسسٹنٹ متعارف کرا دیا ہے۔پی ٹی اے کے اعلامیے کے مطابق یہ ڈیجیٹل اسسٹنٹ واٹس ایپ نمبر 0315-0055055 پر دستیاب ہوگا، جہاں صارفین ٹیلی کمیونیکیشن سروسز اور شکایات درج کرانے کے طریقہ کار سے متعلق فوری رہنمائی حاصل کر سکیں گے۔یہ سسٹم مینو پر مبنی آپشنز فراہم کرتا ہے اور مخصوص کمانڈز پر خودکار ردعمل دیتا ہے، جس سے معلومات تک تیز اور موثر رسائی ممکن بنائی گئی ہے۔پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد صارفین کو بہتر سہولت فراہم کرنا، ریگولیٹری معلومات تک آسان رسائی دینا اور سوالات کے بروقت جواب یقینی بنانا ہے تاکہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ دیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں