صارفین کے مسائل کا ازالہ فیسکو کی ترجیح ، محمد عامر

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئرمحمدعامرنے کہاہے کہ صارفین کے مسائل کا ازالہ فیسکو کی اولین ترجیح ہے جس کیلئے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ فیسکو ریجن میں صارفین کو بجلی کی بلاتعطل سپلائی اور ان کوبہترین خدمات کی فراہمی کیلئے تمام تر اقدامات بروئے کا رلائے جارہے ہیں جبکہ نئے کنکنشزکی تنصیب،خراب میٹروں کی تبدیلی اوربجلی سے متعلقہ دیگر مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جارہے ہیں۔یہ باتیں انھوں نے فیسکو ہیڈکوارٹرز میں وزارت توانائی(پاورڈویژن)کی ہدایات پر فیس بک پر منعقدہ ای کچہری کے موقع پر کہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ صارفین کے مسائل ان کی دہلیز پر گھر بیٹھے ایک کلک پرحل کئے جارہے ہیں ۔ حکومتی ویژن کی روشنی میں کھلی کچہریوں کا انعقاد صارفین بجلی کے مسائل کو فوری حل کرنے میں بہت مددگارثابت ہورہا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں