3

صاف ستھرا ماحول میرا عزم ہے،مریم نواز شریف

لاہور(بیوروچیف) وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ اپنے ماحول کو صاف رکھنا اجتماعی معاشرتی ذمہ داری ہے۔انٹرنیشنل کلین اپ ڈے پر اپنے پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ کرہ ارض کو صاف ستھرا رکھنا ماحول کی حفاظت اور بقا کے لئے ناگزیر ہے، اپنے ماحول کو صاف رکھنا اجتماعی معاشرتی ذمہ داری ہے، کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگانے کے مناسب طریقے اپنائیں اور پلاسٹک کا استعمال نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ماحول دوست پائیدار اقدامات کئے جا رہے ہیں، تاریخ میں پہلی مرتبہ رورل ایریاز میں بھی صفائی کی جا رہی ہے، کچرے کی ری سائیکلنگ، شجرکاری اور پبلک مقامات کی صفائی کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت صفائی کرا رہی ہے، شہریوں کو بھی ذمہ داری نبھانا ہوگی، اپنے شہروں، دیہات اور گلی محلوں کو صاف ستھرا رکھیں اور ماحول کے تحفظ کیلئے کردار ادا کریں۔مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ یاد رکھیں، صاف پاکستان ہی ایک صحت مند اور ترقی یافتہ پاکستان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں