41

صاف ستھرا پنجاب’ گھر ‘ دکان کے باہر کچرا پھینکنے پرجرمانہ ہوگا

لاہور (بیوروچیف) لاہور محکمہ بلدیات پنجاب کی جانب سے جرمانوں سے متعلق مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ گھر کے باہر، گلی میں اور دکان کے باہرکچرا پھینکنے والوں پر ایک ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ 3 ماہ میں 2 مرتبہ کچرا پھینکنے یاگندگی پھیلانے والوں کو جرمانہ کیا جائیگا۔واضح رہے کہ محکمہ بلدیات کی جانب سے تمام ایڈمنسٹریٹر اور چیف آفیسرزکو مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں