صاف پانی کی فراہمی کے بڑے منصوبے شروع کرنیکا فیصلہ

لاہور (بیوروچیف) پنجاب حکومت نے صاف پانی کی فراہمی کے بڑے منصوبے شروع کرنیکافیصلہ کر لیا۔مختلف اضلاع میں 963 نئے فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کانیاپروگرام شروع کیا گیا، پوٹھوہار ریجن میں چھوٹے ڈیموں سے صاف پانی کے منصوبے شروع ہونگے، صوبائی وزیر ہائوسنگ بلال یاسین کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد کیا گیا، اجلاس میں سی ای اوصاف پانی اتھارٹی نویداحمدکی جاری ونئے پراجیکٹس بارے بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا کہ پانی کے منصوبوں میں 2سرفیس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس بھی شامل ہیں، بہاولپور، رحیم یارخان ودیگراضلاع میں صاف پانی منصوبوں پرجلدکام شروع ہوجائیگا۔ وزیر ہائوسنگ کا کہنا تھا کہ سالانہ بنیادوں پر پانی کی فراہمی کے متعدد نئے پراجیکٹس پرکام کیا جائیگا، منصوبوں کی تکمیل میں شفافیت ومیرٹ کو یقینی بنایا جائیگا۔ نوید احمد کا کہنا تھا کہ آپریشنل اخراجات میں کمی کیلئے منصوبوں کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائیگا۔اجلاس میں ڈی جی او اینڈ ایم زوہیب بٹ اور ڈی جی پروجیکٹس عامر خلیق بھی شامل تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں