صبا راشد نے نن چکو کیٹیگری میں عالمی ریکارڈ بنا دیا

اسلام آباد (سپورٹس نیوز)صبا راشد نن چکو کیٹیگری میں پاکستان کے لیے عالمی ریکارڈ بنانے والی پہلی مارشل آرٹس کھلاڑی بن گئیں۔تفصیلات کے مطابق ایک منٹ میں نن چکو سے فیگر آف ایتھ بنانے کا عالمی ریکارڈ منظور کرلیا گیا۔ صبا راشد نے 120 کے مقابلے میں 138 مرتبہ نن چکو کو مہارت سے گھمایا۔اس سے پہلے انہوں نے بھارت کے لیے سب سے زیادہ عالمی ریکارڈ بنانے والی کرن اونیال کو شکست دی تھی۔گنیز ورلڈ ریکارڈ نے یہ ریکارڈ نیو کیٹیگری میں اپنی ویب سائٹ پر اوپن کیا تھا۔گنیز ورلڈ ریکارڈ نے ویب سائٹ پر صبا راشد کے ریکارڈ کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے ایک ای میل کے ذریعہ منظوری بھی ظاہر کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں