لاہور (شوبز نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا فیصل کی چھوٹی بہو نیشا طلعت کی گود بھرائی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بن گئیں۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سینئر اداکارہ نے مختلف تصاویر اور ویڈیوز کو ری شیئر کیا ہے، جو مختلف سوشل میڈیا پیجز پر وائرل ہوگئی ہیں۔
