صبا قمر جیسی ورسٹائل فنکارہ نہیں دیکھی’ عدیل افضل

کراچی (شوبز نیوز) اداکار عدیل افضل بھی صبا قمر کی اداکاری سے متاثر ہوگئے اور ایک دلچسپ واقعہ بھی سنا دیا۔صبا قمر کی اداکاری حقیقت سے قریب تر ہوتی ہے جسے ناصرف ناظرین بلکہ اداکار بھی پسند کرتے ہیں اور اس کا اظہار بھی کرچکے ہیں۔عدیل افضل نے صبا قمر کے ساتھ فلم میں کام کیا تھا، انہوں نے حال ہی میں ایک شو میں گفتگو کرتے ہوئے صبا قمر کی اداکاری سے متعلق ایک دلچسپ واقعہ سنایا ہے۔انہوں نے بتایا کہ صبا قمر ایک ایسی اداکارہ ہیں جو اپنے ساتھی فنکاروں کو سین میں مکالمے یاد کروانے یا اشارے دینے کے لیے بھی سیٹ پر موجود رہتی ہیں، چاہے وہ خود اس شاٹ میں شامل نہ ہوں۔عدیل افضل نے کہا کہ صبا شوٹنگ سے ایک منٹ پہلے ہنستی بولتی تھیں، لیکن جیسے ہی کیمرہ رول ہوتا، وہ چند قدم پیچھے جاتیں اور واپس آتیں تو ان کی آنکھوں میں آنسو ہوتے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ منظر دیکھ کر میں حیران رہ گیا تھا، کیونکہ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ صبا قمر اپنی اداکاری میں جذبے اور مہارت کا بیمثال امتزاج رکھتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں