صبا قمر پر فلمائے گیت”تنہا اکیلی ہوں” نے مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دیئے

لاہور (شوبز نیوز) پاکستانی فلموں اور ڈراموں کی صف اول کی ہیروئن صبا قمر پرفلمایا ہوا سماعتوں میں رس گھولنے والا گیت تنہا اکیلی ہوں، پاکستان کی پہلی اوپیرا سنگر سائرہ پیٹر کی آواز میں مقبول ہوگیا۔گانے کو نامور موسیقار نوید ناشاد نے کمپوز کیا ہے، سائرہ پیٹر اس سے قبل بھی نوید ناشاد کے کمپوز کئے ہوئے دل آویز کا ٹائٹل سونگ تنہائی کو زہر مانتے ہیں، گرفت اورنیہر کا ٹائٹل سونگ بھی گا چکی ہیں۔اوپیرا اسٹار سائرہ پیٹر کی آواز آہستہ آہستہ ڈراموں کے او ایس ٹی کی ضرورت بننتے جارہے ہے۔ لندن میں مقیم اوپیرا اسٹار سائرہ پیٹر کی آواز میں ایک الگ ہی ٹھہرا، درد اور ترنم محسوس ہوتی ہے، اسی لیے ان کے گائے ہوئے ڈراما او ایس ٹیز ناظرین کے دلوں میں دیر تک زندہ رہتے ہیں ان کی آواز خاص طور پر اداس، سنجیدہ اور جذباتی کہانیوں کے لیے بہت موزوں سمجھی جاتی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں