صحابہ کرام کی عزت’ ملکی دفاع کیلئے کسی رفاع سے دریغ نہیں کرینگے’ محمد احمد لدھیانوی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مولانا ضیاء الرحمن فاروقی شہیدنے تمام زندگی صحابہ کرام اور پاکستان کا دفاع کیا۔ فاروقی شہید نے پاکستان کو فرقہ واریت اور دہشت گردی جیسے طوفان سے بچانے کیلئے بھرپور جدوجہد کی۔ اوراسلام وپاکستان کے دفاع میں شہید ہوگئے۔ فاروقی شہید نے جان دے دی لیکن اصحاب رسولۖ اور پاکستان پر آنچ نہیں آنے دی۔ ملی یکجہتی کونسل کے پلیٹ فارم سے فاروقی شہید اور ضیاء القاسمی نے ملک میںجلتی ہوئی فرقہ واریت کی آگ کو بجھا دیا تھا۔ ہماری جماعت کے 7 کے قریب مرکزی قائدین اور 15 ہزار کے قریب کارکنان دفاع صحابہ اور دفاع پاکستان کیلئے شہید ہوگئے لیکن ملک کے استحکام کیلئے کوئی کمپرومائز نہیں کیا۔ ہماری جماعت نے ہمیشہ شہادتوں کے باوجود ملک میں امن قائم رکھا اور پاکستان کو غیر مستحکم ہونے سے بچائے رکھا۔ہم آج بھی فاروقی شہید کی روح سے وعدہ کرتے ہیں کہ صحابہ کرام کی عزت اور پاکستان کے دفاع کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار سنی علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ محمد احمد لدھیانوی نے الفتح گرائونڈ سلیمی چوک فیصل آباد میں مورخ اسلام وپیغام پاکستان کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔اس موقع پر علامہ اورنگزیب فاروقی، قائد فیصل آباد مولانا حبیب الرحمن صدیقی، عبدالوحید جلالی، مولانا عبدالخالق رحمانی،سابق MPA جھنگ مولانا معاویہ اعظم، مولانا نعمان ضیاء فاروقی نے بھی خطاب کیا۔ کانفرنس سے سنی علماء کونسل پاکستان کے تمام قائدین نے خطاب کیا۔ اور ملک بھر سے ہزاروں کی تعداد میں عوام، کارکنان، تاجران، صحافیوںنے شرکت کی اور فاروقی شہید کو خراج تحسین پیش کیا۔ علامہ احمد لدھیانوی نے خطاب کے دوران کہا کہ آج ملک بھر سے محبان اسلام اور محبان پاکستان نے اکٹھا ہوکر ملک وصحابہ دشمنوں کا منہ بند کردیاہے۔ علامہ محمد احمد لدھیانوی نے مزید کہا کہ حالیہ دنوںمیں سیکورٹی فورسز پر حملے ناقابل برداشت ہیں، جن کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں اور پاک فوج کی ملک میں استحکام کیلئے کوششوں کو سراہتے ہیں۔ آئے روز ملک دشمن عناصر صحابہ کرام کی گستاخیاں کررہے ہیں۔ جن کو سختی سے نمٹا جائے اور ناموس صحابہ واہل بیت بل جو سابقہ صدر نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر مسترد کردیا تھا اس کو پاس کرکے قانون کا حصہ بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں