صحافیوں کو درپیش مسائل فوری طور پر حل کئے جائینگے

جڑانوالہ(نامہ نگار) سینئر صحافیوں رانا اظہر اقبال نون،رانا ریاست علی اور چوہدری شہباز جٹ نے جڑانوالہ پریس کلب میں شمولیت اختیار کرنے پر نو منتخب عہدیداران سے ملاقات کی اور صحافی برادری کو درپیش مسائل بارے مشاورت کی،تفصیلات کے مطابق سینئر صحافیوں رانا اظہر اقبال نون،رانا ریاست علی،چوہدری شہباز جٹ نے صدر پریس کلب ملک نعیم وفا کی خصوصی دعوت پر جڑانوالہ پریس کلب میں جنرل سیکرٹری صابر گھمن،جنرل سیکرٹری(پی ایف یو جے) تحصیل جڑانوالہ حافظ اعجاز دادو، سینئر نائب صدر جڑانوالہ پریس کلب فیض احمد فریدی،جوائنٹ سیکرٹری ملک عبدالئئ،سیکرٹری اطلاعات حافظ اعظم سے ملاقات کی اور صحافیوں کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی ملاقات میں صحافیوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ صحافت کے ذریعے لوگوں کے مسائل نہ صرف اجاگر کریں گئے بلکہ حکام بالا تک بھی پہنچائیں گئے ملاقات کے دوران صدر پریس کلب ملک نعیم وفا نے سینئر صحافیوں رانا اظہر نون،رانا ریاست علی اور چوہدری شہباز جٹ کی جڑانوالہ پریس کلب میں شمولیت کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ صحافیوں کو درپیش مسائل فوری طور پر حل کروائیں جائیں گے جس پر سینئر صحافیوں نے اپنے مکمل تعاون کی یقین داہانی کروائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں