صحافی لیاقت علی شاہد کیلئے دعائیہ تقریب کا انعقاد

سمندری(بیورو چیف)صدر پریس کلب سمندری رجسٹرڈ مہر لیاقت علی شاہد کی دوسری برسی کے موقع پر دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب جامع نور الایمان عرفان ٹاؤن میں منعقد کی گئی جس میں سیاسی سماجی صحافتی شخصیا ت اور وکلاء نے شرکت کی اس موقع پر مرحوم مہر لیاقت علی شاہد کی مغفرت کیلئے اجتماعی دعا کی گئی ممتاز عالم دین مولانا شعیب منیر نے دعا کرائی اور اپنے خطاب میں مہر لیاقت علی شاہد کی صحافتی اور سماجی زندگی کو خراج تحسین پیش کیا تقریب میں تاند لیا نو ا لا بار کے جنرل سیکرٹری مہر علی رضا پر بانہ صدر پریس کلب سمندری میاں ولید مجید صدر یونین آف جرنلسٹس اظہر عبا س جاوید اراکین پریس کلب میاں زاہد حنیف را ؤ ضرغام اشرف مرزا زین اشرف اور عبد الروف ڈھلوں سمیت دیگر صحافتی شخصیات نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں