صحافی ملک نعیم وفا کے بھانجے نے ایم فل کی ڈگری حاصل کرلی

جڑانوالہ(نامہ نگار) سینئر صحافی و چیئرمین پریس کلب ملک نعیم وفا کے بھانجے ملک عمر خلیل نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور سے کمپیوٹر سائنس میں ایم فل کی ڈگری حاصل کرلی،عمر خلیل مستقبل میں کمپیوٹر سائنس میں پی ایچ ڈی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، سماجی،علیمی،کاروباری شخصیات کی طرف سے مبارکباد و نیک تمناں کا اظہار،تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ پریس کلب کے چیئرمین ملک نعیم وفا کے بھانجے ملک عمر خلیل نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور سے کمپیوٹر سائنس اے آئی میں ایم فل کی ڈگری مکمل ہونے پر اپنے والدین، اساتذہ کرام، عزیز واقارب کا شکریہ ادا کیا، موجودہ دور کمپیوٹر سائنس کا دور ہے جس کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے نوجوان نسل کو کمپیوٹر کی تعلیم حاصل کرنی چاہیے تا کہ پاکستان کا مستقبل روشن ہوسکے اور ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوسکے کیونکہ آج کا دور آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا ہے،پوری دنیا میں کمپیوٹر سائنس کی تعلیم حاصل کرنیوالوں کو بہتر روزگار کے مواقع میسر آرہے ہیں،حکومت اچھے تعلیمی اداروں سے کمپیوٹر سائنس کی ڈگری حاصل کرنیوالے نوجوانوں کو ملک میں ہی روزگار کے مواقع فراہم کرے تاکہ ملک جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوسکے، ملک عمر خلیل ایم فل کمپیوٹر سائنس نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے سینئر اساتذہ اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عائشہ عطا،ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر سفیان چوہدری، پروفیسر ڈاکٹر وقاص انور چیئرپرسن ڈیپارٹمنٹ آف کمپیوٹر سائنس جی سی یونیورسٹی لاہور، پنجاب کالج جڑانوالہ کیمپس پرنسپل پروفیسر احمد سلمان،سر عاطف سلیم اور ماہر تعلیم شہزاد نیاز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے قابل اساتذہ کا مشکور ہوں جنہوں نے ہمیشہ بہتر رہنمائی کی ہے کہ آج مجھے ایم فل کمپیوٹر سائنس کی ڈگری حاصل ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں