صحافی نواز ماہی کو قتل کرنے والی خاتون کو سزا کا حکم

چنیوٹ(نامہ نگار)صحافی قتل کیس کا مقدمہ سنا دیا گیاتفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج امتیاز ندیم نے صحافی راجہ نواز ماہی قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا نواز ماہی کو قتل کرنے والی ملزمہ خاتون کو عمر قید اور تین لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی اور قتل کے الزام میں گرفتار دو ملزمان مدثر اور مبشر کو باعزت بری کردیا گیا ملزمان پر 5اپریل 2023میں نجی ٹی وی کے رپورٹر کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کا الزام تھا جس کے تحت تھانہ سٹی چنیوٹ میں 521/23زیر دفعہ302کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں