صحافی کالونی کی تعمیر کے حوالہ سے کمشنر سرگودھا سے رپورٹ طلب

سرگودھا (بیورو چیف) وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز نے تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز پر صحافی کالونیوں کی تعمیر کے حوالہ سے کمشنرز سے رپورٹ طلب کرلی ہے جبکہ صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب صحافیوں کو اپنا گھر کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کررہی ہیں اور جلد پہلے مرحلہ میں تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز پر صحافیوں کیلئے کالونیوں کی تعمیر کی جائیگی ذرائع کے مطابق اس حوالہ سے تمام کمشنرز سے سرکاری اراضی کی رپورٹ بھی طلب کی جائیگی تاکہ صحافیوں کیلئے کالونیوں کی تعمیر کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں