صحت سے متعلق سوشل میڈیا پر تمام خبریں بے بنیاد اور جھوٹی ہیں’ شعیب اختر

راولپنڈی (سپورٹس نیوز) سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کی خرابی صحت سے متعلق سوشل میڈیا پر زیرگردش خبروں کے بعد فاسٹ بولر کا اہم بیان سامنے آگیا۔روالپنڈی ایکسپریس کی صحت سے متعلق خبریں کافی دنوں سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں، اب سابق اسپیڈ مرچنٹ نے ان کا جواب دیتے ہوئے ایکس پر اپنی صحت سے متعلق ٹوئٹ کی ہے اور تمام خبروں کو لغو اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔شعیب اختر نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ سوشل میڈیا پر میں بالکل صحت مند ہوں الحمدللہ، میری صحت سے متعلق سوشل میڈیا پر زیر گردش تمام خبریں بے بنیاد اور جھوٹی ہیں۔گزشتہ کئی دنوں سے شعیب کے متعلق خبریں وائرل ہورہی تھیں کہ جس میں ان کی خرابی طبعیت کا بتایا گیا تھا اور اسے کافی بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں