صحت مند جسم ہی معاشرے کی تشکیل کا باعث بنتا ہے

اواگت (نامہ نگار) صحت مند جسم ہی صحت مند معاشرے کی تشکیل کا باعث بنتا ہے انٹر نیٹ اور افراتفری کے اس دور میں لوگ کھیل کے مشاغل بھول کر بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے آئندہ آنیوالی نسلوں کو قومی ثقافتی کھیلوں سے دلچسپی نہ ہونے کے برابر رہ جائیگی’ حکومتی اقتدار کو چاہیے کہ وہ نوجوان کھلاڑیوں کو ہر پلیٹ فارم پر ان کا ساتھ دیں تاکہ وہ کھیلوں کے مانند ہوتے معاشرے کو ایک نئی جدت دے سکیں۔ان خیالات کااظہار ایم این اے این اے 99 ملک عمر فاروق کے کزن ملک یاسر قاسم نے چک نمبر 216رب محمدوالا فائنل میچ 73رب ٹبی اورمحمدی فٹبال کلب فٹ بال ٹور نا منٹ کی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں