صحت مند سرگرمیوں کے فروغ میں انتظامیہ پریس کلب کے شانہ بشانہ ہیں،ڈپٹی کمشنر سرگودھا

سرگودہا(بیوروچیف)سرگودہا پریس کلب میں قائد اعظم سپورٹس گالا اینڈ فیملی فیسٹیول کی اختتامی تقریب شاندار انداز میں منعقد ہوئی جس کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر سرگودہا کیپٹن (ر) محمد وسیم تھے جبکہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر صائمہ منظور اور اسسٹنٹ سپورٹس آفیسر طیب بشیر بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد وسیم نے کہا کہ سرگودہا پریس کلب کی قیادت کی مثبت اور دور اندیش سوچ کو عملی جامہ پہناتے ہوئے پریس کلب کی جگہ میڈیا ٹاور کے قیام میں مکمل معاونت فراہم کی جائے گی، میڈیا ٹاور نہ صرف سرگودھا میں ایک معیاری اور جدید عمارت کا اضافہ ثابت ہوگا بلکہ اس سے پریس کلب اور صحافیوں کے معاشی مسائل میں بھی نمایاں کمی آئیگی ۔ انہوں نے قائد اعظم سپورٹس گالا اینڈ فیملی فیسٹیول کی 11 روزہ تقریبات کے کامیاب انعقاد پر پریس کلب کی انتظامیہ اور ممبران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سرگودہا کے صحافیوں نے ایک ایسا مثالی ایونٹ منعقد کیا جس میں نہ صرف صحافی بلکہ ان کے بچوں، خواتین اور فیملیز نے بھی بھرپور شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں