صحت کے منصوبوں کے فنڈز سے 3ارب90کروڑ کی کٹوتی

لاہور (بیوروچیف) پنجاب میں صحت کے بجٹ پر کٹوتی کی تلوار چل گئی، صوبے بھر کے صحت کے منصوبوں میں 3ارب 90کروڑ روپے کی کمی کر دی گئی۔سرکاری ہسپتالوں میں آکسیجن کیلئے ضروری گیسزکی فراہمی کی سکیم پرکٹ لگادیاگیا،سرکاری ہسپتالوں میں آکسیجن کی کی فراہمی کیلئے2ارب40کروڑ کی ڈیمانڈتھی،پی اینڈڈی بورڈ نے صرف 50کروڑکافنڈمختص کیا۔ہسپتالوں میں ایچ آئی ایم ایس پرعملدرآمد کیلئے1ارب 50کروڑکاکٹ لگایاگیا،ٹی ایچ کیوہسپتالوں میں میڈیکل آفیسرکے ہاسٹلزکی تعمیرپر50کروڑروپے کاکٹ لگا دیا گیا۔ محکمہ صحت کے حکام نے ایوان وزیراعلیٰ کوفنڈزکی کٹوتی پرآگاہ کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں