60

صدرعارف علوی کے ٹویٹ نے پاکستان کے وقارکومجروح کیا

فیصل آباد(پ ر)پاکستان پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صوبائی نائب صدر چوھدری ارشد جٹ نے کہا ہے کہ صدر عارف علوی کے ٹویٹ نے پاکستان کے سپریم آفس کے وقار و تشخص کو بری طرح مجروح کیا ہے ، چوھدری ارشد جٹ نے کہاکہ صدر مملکت کے ٹویٹ نے ایک نیا پنڈورا باکس کھول دیا ہے اور دنیا سیاست میں ہلچل پیدا کر دی ہے۔ اس ریکلیس ایکشن سے یہ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ پی ٹی آئی کے لیڈرز کی سائفر معاملے پر تفتیش اور گرفتاری سے گھبرا کر عارف علوی نے پارٹی سے وفاداری نبھاتے ہوئے آئین پاکستان کو با لائے طاق رکھ کر بغیر سوچے سمجھے یہ ٹویٹ کر دیا ہے ،جس کی مکمل چھان بین ہونی چاہیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں