صدر بازار کمالیہ میں دن کے اوقات میں رکشہ اور ریڑھیوں کا داخلہ بند

کمالیہ( نامہ نگار)صدر بازار و دہلی چوک میں بیریر زلگادیے گیے ، رکشہ و ریڑھی شام چھ بجے کے بعد بازار میں داخل ہونگے ۔تفصیلات کے مطابق صدر بازار میں خریداروں کا رش بہت زیادہ ہوتا ہے اور رکشہ و ریڑھی کے گزرنے سے آے روز گزرنے والوں کے لیے راستہ بلاک ہوجاتا تھا. جس کا اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی اقرا ناصر نے نوٹس لیتے ہوئے صدر بازار/دہلی چوک میں بیریر لگانے کے احکامات صادر کیے . اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی اقرا ناصر نے صحافیوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک بازار میں کوئی رکشہ و ریڑھی داخل نہیں ہوگی. جس دکاندار نے سامان کیری کرنا ہے وہ شام چھ بجے کے بعد بازار میں شفٹ کرے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں