صدر زرداری قطر پہنچ گئے

دوحہ (مانیٹرنگ ڈیسک) صدر پاکستان آصف علی زرداری عالمی سماجی ترقیاتی کانفرنس میں شرکت کیلئے تین روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے۔کانفرنس میں صدر زرداری پاکستان کے سماجی ترقی اور جامع معاشی نمو کے اقدامات پر روشنی ڈالیں گے۔وہ غربت کے خاتمے، صحت، تعلیم اور پائیدار ترقی میں پاکستان کی کامیابیاں اجاگر کریں گے۔صدر زرداری دورے کے دوران مختلف عالمی و علاقائی رہنمائوں اور بین الاقوامی تنظیموں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں