37

صدر زرداری کا اپریل میں پارلیمنٹ سے خطاب متوقع

اسلام آباد(بیوروچیف)صدر آصف علی زرداری کا اپریل کے پہلے ہفتے میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب متوقع ہے پارلیمانی جمہوری روایت کے مطابق صدارتی خطاب سے پارلیمانی سال کا آغاز ہو گا اور قومی اسمبلی کے اجلاسوں کا باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا جائیگا ۔ سینیٹ انتخابات میں تاخیر کی وجہ سے صدارتی خطاب بھی التوا کا شکار ہو کر رہ گیا ہے ۔ دو اپریل کو سینیٹ انتخابات بعد ازاں نو منتخب ارکان کے حلف چیئرمین ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب پر سینیٹ مکمل ہو جائیگا ۔ سینیٹ کی فعالیت پر صدر کے خطاب کے لیے مشترکہ اجلاس طلب کیا جائیگا ۔ اپوزیشن جماعتوں بالخصوص پاکستان تحریک انصاف کے یافتہ ارکان نے صدارتی انتخاب کے موقع پر بھی انتخابی دھاندلی کے خلاف احتجاج کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے ۔صدر کے خطاب کے موقع پر پارلیمانی جماعتوں کے اجلاس بھی متوقع ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر بیرسٹر گوہر اور عمر ایوب اپنی حالیہ پریس کانفرنس میں واضح کر چکے ہیں کہ صدر کے خطاب کے موقع پر بھی انتخابی دھاندلی کے خلاف احتجاج کیا جائیگا جب کہ صدر کا اپریل میں مشترکہ اجلاس سے چھ ویں خطاب ہوگا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں