صدر زرداری کا رواں ہفتے دورہ چین متوقع

اسلام آباد (بیوروچیف)صدر مملکت آصف علی زرداری کے رواں ہفتے سرکاری دورے پر چین جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق اس حوالے سے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں، صدر مملکت سے ساتھ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو بھی چین جائینگے۔ ذرائع کے مطابق دورے کے دوران صدر مملکت چینی ہم منصب سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے جن میں سی پیک سمیت علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں