اسلام آباد(بیوروچیف) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تاجکستان کے ساتھ تجارتی و اقتصادی تعلقات کو وسعت دینے پر زور دیتے ہوئے کہاہے کہ تاجکستان میں پاکستان کے سفیر توانائی اور تجارتی تعلقات کو وسعت دینے کیلئے کام کریں ۔ تفصیلات کے مطابق صدر عارف علوی سے تاجکستان میں پاکستان کے نامزد سفیر محمد سعید سرور نے ایوان صدر میں ملاقات کی ،صدر مملکت نے تاجکستان کے ساتھ تجارتی و اقتصادی تعلقات کو وسعت دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں برادر ممالک کی ترقی کیلئے تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔
32