2

صدر فوٹو جرنلسٹ طاہر نجفی سے بدتمیزی،اے سی سٹی عتیق اللہ خان نے پریس کلب آکر معذرت کرلی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)صدر فیصل آباد فوٹو جرنلسٹ محمد طاہر نجفی کو کوریج کرنے سے روکنے پر اسسٹنٹ کمشنر اے سی سٹی عتیق اللہ خان کی جانب سے بدتمیزی کرنے کیمرہ چھیننے پر فیصل آباد پریس کلب میں آ کر معذرت کر لی۔ قبل ازیں فیصل آباد پریس کلب کے صدر فوٹو جرنلسٹ اور سابق جوائنٹ سیکرٹری محمد طاہر اور ابرار برکت ڈیجیٹل میڈیا اردو پوائنٹ کے ساتھ پیش آنیوالے ناخوشگوار واقعے نے صحافی برادری میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی۔ اے سی سٹی کی جانب سے پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی کے دوران کیمرہ، موبائل اور لوگو چھیننے کے خلاف پریس کلب کے گروپ لیڈر اور صدر شاہد علی کی قیادت میں بھرپور احتجاج کیا گیا۔احتجاج میں فیصل آباد پریس کلب کے عہدیداران، سینئر صحافیوں، اور اراکین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے اے سی سٹی کے اس اقدام کو صحافیوں کے حقوق اور آزادی صحافت پر حملہ قرار دیا۔ شرکا نے کمشنر فیصل آباد مریم خان سے اے سی سٹی کی فوری معطلی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کے ساتھ ایسا رویہ کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔احتجاج کے دوران مظاہرین نے زور دیا کہ کیمرہ اور دیگر سامان چھیننے کا عمل ڈکیتی کے زمرے میں آتا ہے اور اس کی ایف آئی آر درج کرائی جائے گی۔ صدر پریس کلب شاہد علی نے اپنے خطاب میں کہا، “محمد طاہر اپنے پیشہ ورانہ فرائض انجام دے رہے تھے۔ ان کے ساتھ اس طرح کا سلوک آزادی صحافت پر براہِ راست حملہ ہے، جسے ہم کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ اگر مطالبات پورے نہ ہوئے تو ملک گیر احتجاج کی کال دی جائے گی۔”اس احتجاج میں صحافی برادری کی بھرپور شرکت دیکھنے میں آئی۔ اہم شرکا میں ریاض ملک، مقبول لودھی، زاہد مان، سیکرٹری پریس کلب عزادار حسن عابدی، سابق سیکرٹری میاں کاشف فرید، نائب صدر زعفران سرور، جوائنٹ سیکرٹری ندیم جاودانی، ارشد انصاری، میاں منور اقبال، میاں بشیر اعجاز، فنانس سیکرٹری ملک شوکت، ارقم عثمان، رانا نعیم، سید طاہر، افشاں بتول، شوکت سلطان بٹ، محمد صادق، نعیم چودھری، طارق کمبوہ، شبیر بیگ، ملک جمیل، ظفراللہ خان، نادر مان، کمال بٹ، اور رانا عادل سمیت کئی دیگر اراکین شامل تھے۔صحافی برادری نے عزم ظاہر کیا کہ آزادی صحافت کی حفاظت کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا۔ مظاہرین نے واضح کیا کہ اگر واقعے میں ملوث افسران کے خلاف فوری کارروائی نہ کی گئی تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں