54

صدر مملکت نے ٹویٹ کرکے ملک کا مذاق اڑایا ‘رانا ثناء اللہ

اسلام آباد (بیوروچیف ) سابق وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ صدر کا ٹویٹ ان کے منصب اور رتبے کے منافی ہے۔ صدر مملکت کے ٹویٹ پر نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ صدر کو ایسا ٹویٹ کرنا زیب نہیں دیتا، معاملے کی مکمل انکوائری ہونی چاہیے، عملے سے کیا مراد ہے، صدر واضح کریں۔اگر بلز درست بھی تھے ان کی انکوائر ی کرتے ،تحقیقات کے علاوہ تو اس پر بات بھی نہیں ہونی چاہیے،انکوائر ی کے بعد ایک طریقہ کار اپنا یا جاتا، جو صدر فرمار رہے ہیں یہ بالکل نہ ممکن ہے ، انہوں نے نے ٹویٹ کر کے ملک کا مذاق اڑایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں