صدر پولیس جڑانوالہ نے20سال بعد اشتہاری گرفتار کر لیا

جڑانوالہ(نامہ نگار) تھانہ صدر پولیس نے 20سال بعد مقدمہ قتل میں مطلوب و ملوث اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا،پکڑے جانیوالے اشتہاری ملزم عامر نے 2005میں نوید احمد کو قتل کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق سی پی او فیصل آباد کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ صدر عاصم مہیس کی سربراہی میں سب انسپکٹر جلیس الحسن نے اے ایس آئی افضال احمد کھرل کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے مقدمہ نمبر 738/2005 بجرم 302ت پ میں نامزد مطلوب اشتہاری ملزم عامر کو 20سال بعد گرفتار کرکے پابند سلاسل کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق پکڑے جانیوالے اشتہاری ملزم عامر نے 2005میں نوید احمد کو قتل کیا تھا۔ پولیس تھانہ صدر کا کہنا ہے کہ سی پی او فیصل آباد کی ہدایت پر مجرمان اشتہاریوں کیخلاف روزانہ کی بنیاد پر کامیاب کارروائیاں جاری ہیں۔ عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیحات ہے۔ سی پی او فیصل آباد نے مقدمہ قتل میں مطلوب و ملوث اشتہاری ملزم کی گرفتاری پر پولیس ریڈنگ ٹیم کو شاباش دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں