60

صدر کی جانب سے انتخابات کی تاریخ تجویز کرنے پرمختلف آراء

اسلام آباد (بیوروچیف)صدر مملکت عارف علوی کا چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے نام خط ، عام انتخابات پیر6نومبر2023کو ہونے چاہئیں، صدر کی جانب سے انتخابات کی تاریخ تجویز کرنے پر آئینی اور قانونی ماہرین تقسیم نظر آئے، آئینی و قانونی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ تجویز دینا اور بات ہے اور تاریخ کا تقرر کرنا اور بات ہے’ صدر مملکت کے پاس کوئی ایگزیکٹو اختیار نہیں ہے کہ وہ الیکشن کمیشن کو ہدایات دیں وہ ہدایات نہیں دے سکتے،آئینی اور قانونی طور پر آئین کے برعکس ہے ان کا کوئی مینڈیٹ نہیں ہے کہ اس طرح کی کوئی ہدایات الیکشن کمیشن آف پاکستان کو دیں،جو خط لکھا ہے اس میں تجویز ہے اس میں انہوں نے ایسا نہیں کہا کہ 6 نومبر کو آپ نے الیکشن کروا دینے ہیں ،صدر نے جو ایک ریاست کے سربراہ ایک جوآئینی ریاستی سربراہ ہے اس کی ذمہ داری ادا کی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں