صدیقیہ قبرستان کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ،ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقہ صدیقیہ قبرستان کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ میں ریکارڈ یافتہ ڈکیت کو ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ اسکے دو ساتھی رات کی تاریکی میں فرار ہو گئے، پولیس نے مضروب کو ہسپتال منتقل کر کے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق سب انسپکٹر فاروق نے صدیقیہ قبرستان کے قریب تین منشیات فروشوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی اور مقابلہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ بٹالہ کالونی ملک عمران نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔ ملزمان قبرستان میں چھپ کر فائرنگ کرتے رہے۔ پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی۔ تاہم فائرنگ کا سلسلہ رُکنے پر پولیس نے سرچ آپریشن کیا تو ایک ملزم زخمی حالت میں پڑا تھا جس نے اپنا نام موسیٰ ولد صابر حسین سکنہ وارث پورہ بتایا۔ جبکہ اس کے دو ساتھی رات کی تاریکی میں موقع سے فرار ہو گئے۔ زخمی ڈکیت کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا جو کہ ریکارڈیافتہ اور پولیس کو 16سے زائد وارداتوں میں مطلوب تھا۔ تاہم پولیس نے اس کے فرار ہونیوالے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں