50

صدیقیہ ملز کے رہائشیوں کومالکانہ حقوق دلانے میں بھر پور کردار ادا کرونگا ، عابد شیر علی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) الیکشن کے فوری بعد صدیقیہ ملز کے رہائشیوں کو مالکانہ حقوق دلوانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کروں گا’ مجھ سے قبل میرے والد گرامی چوہدری شیرعلی نے بطور ممبر قومی اسمبلی آپ لوگوں کے بے پناہ مسائل حل کئے تھے اور آپ کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقین بنایا تھا انشاء اللہ میں بھی ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے آپ کے دیرینہ مسائل کے حل کو یقینی بنائوں گا’ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) این اے 102 کے امیدوار چوہدری عابد شیرعلی نے سی سی 81 صدیقیہ مل میں اپنے انتخابی دفتر کی افتتاحی تقریب کے شرکاء سے کیا’ اس موقع پر میزبان ماسٹر محمد جمیل’ میاں نوید’ ملک اسلم کے علاوہ سابق چیئرمین میاں عامر ‘ سلیم خان نیازی’ عبدالرزاق’ رانا احمد’ لالہ امتیاز’ خالد گجر’ شیخ مسعود’ حاجی طارق’ میاں حارث’ مزمل جمیل کے علاوہ علاقہ کی کثیرتعداد موجود تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں