5

صرافاں ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

گوجرہ(نامہ نگار)صرافاں ایسوسی ایشن نواں لاہور کے نئے عہدیداران کی حلف کی تقریب منعقد ہو ئی جسکے مہمان خصوصی ضلعی صدر صرافاں ایسوسی ایشن ٹوبہ ٹیک سنگھ ر اناخالد محمود تھے جنہوں نے عہدیداران صدررانا منیب الرحمن ،سینئر نایب صدر ملک شیر زمان،نائب صدر سیف الرحمن، جنرل سیکرٹری رانا حر رضا اور فنانس سیکرٹری ملک حاجی عمر درازسے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔ تقر یب میں مہمانان اعزازصدر صرافا ں ایسوسی ایشن گوجرہ حاجی محمداشرف محسن، رانا طار ق افضل جنرل سیکرٹری،مولانا ثاقب سرور ثاقی، مولا نا عبدالقادر عثمان ،میاں محمد افضل، محمد ریاض چوہدری ، جماعت اسلامی کے رہنما محمود احمد عزمی وضلعی عہدیداران نے شر کت کی ۔ اس موقع پر ضلعی مہما ن گرامی نے نومنتخب عہدیدار ان کو گولڈ میڈل، شیلڈز دیں اور پگڑیاں پہنائیں ۔تقریب میں ضلعی نائب سیٹھ رانا محمد یونس زرگرمرحوم کی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں