صرافہ بازار سرگودھا میں بجلی کے لٹکتے تار انسانی جانوں کیلئے خطرہ

سرگودھا (بیورو رپورٹ) سرگودھا شہر کے سب سے اہم تجارتی مرکز صرافہ بازار میں لٹکتے ہوئے بجلی کے تار بڑے ہاتھ سے کو جنم دے سکتے ہیں واپڈا کی نا اہلی کے باعث صرافہ بازار جہاں پر اربوں روپے کا کاروبار ہوتا ہے وہاں پر بجلی کے لٹکتے ہوئے تار مارکیٹ میں کام کرنے والے افراد کے لیے ہر وقت خطرے کی گھنٹی بنے ہوئے ہیں متعدد بار واپڈا حکام کو مطلع بھی کیا مگر کوئی توجہ نہ دی گئی جس سے صرافہ بازار کے لوگوں پر ہر وقت بجلی کے یہ لٹکتے ہوئے تار بڑے ثانیہ کو جنم دینے کاموجب بن سکتے ہیں سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹو باڈی کے ممبر خرم جبار نے کہا ہے کہ اس ضمن میں باقاعدہ واپڈا حکام کو مطلع کیا گیا مگر تاحال اس پر توجہ نہ دی گئی قبل ازیں گول چوک بلاک نمبر دو اور تین میں بھی آتش زدگی کا واقعہ بجلی کے تاروں کی وجہ سے رونما ہو چکا ہے جس سے تاجروں کا کروڑوں روپے کا نقصان ہوا تھا جبکہ تاجروں نے متعدد بار بجلی کے تار ٹھیک کرنے کی درخواستیں کی مگر کوئی توجہ نہ دی گئی صرافہ بازار جہاں پر اربوں روپے کا سونا پڑا ہے اگر خدانخواستہ بجلی کے تاروں کی وجہ سے آگ لگی تو اس سے بڑا نقصان ہوگا خرم جبار نے مجزید کہا کہ واپڈا احکام فوری طور پر صرافہ بازار کے تار ٹھیک کرے اگر خدانخواستہ کوئی واقعہ ہوا تو اسکی ذمہ داری سرگودھا کے واپڈا حکام پر ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں