صفدرآباد اسٹیشن پر شالیمار ایکسپریس کا سٹاپ دیا جائے

صفدرآباد(نامہ نگار)انجمن تاجراں انارکلی بازار کے چیئرمین ملک بشیر احمد شاہد،ممتاز سماجی کارکن میاں عرفان زری ہائوس،ملک تنویر شاہد موبائل ایسوسی ایشن فنانس سیکریٹری،بابا شوکت منڈھیالوی،اللہ رکھا مستانہ خادم خاص دربار عالیہ عید گاہ شریف،ایم اے خان،مبارک علی شمس،شہر اور گردو نواح کے عوام نے ریلوے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ صفدرآباد ریلوے اسٹیشن پر لاہور تا کراچی چلنے والی شالیمار ایکسپریس کا اسٹاپ دیا جائے تا کہ یہاںکے لوگوں کولاہور ،فیصل آباد،کراچی کی سفری سہولت میسر آ سکے۔معلوم نہیں ریلوے حکام کیوں چشم پوشی سے کام لے رہے ہیںاوراس علاقے کو ریلوے کی سہولیات سے محروم رکھ رہے ہیں ۔افسوس اس بات کا ہے کہ یہاں کے عوامی نمائندے جو کہ اسمبلیوں میں بیٹھے ہیں اور تمام تر مراعات حاصل کرتے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں