صفدرآباد میں آوارہ کتوں کی بھرمار،شہریوں کا گھروں سے باہر نکلنا محال

صفدرآباد(نامہ نگار)آوارہ کتوں نے کوئی گلی محلہ چھوڑا نہ ہی قبرستان،ہر ایریا شہر کا آوارہ کتوں نے اپنا مسکن بنا لیا ،میونسپل کمیٹی بٹیروں کی طر ح آ نکھیں کربند کر کے سو گئی،کیسا وقت آگیا سرکاری خزانہ کھا بھی رہے ہیںاور عوام کی خبر بھی نہیں لیتے۔میونسپل کمیٹی کو ملنے والا فنڈ کہاںجاتا ہے کیا کوئی افسر یہ بات شہریوں کو بتائے گا۔عوام ڈر کے مارے پوچھتے ہی نہیں کہ ان کا جو حال یہ کریں گیااللہ ہی اپنی حفاطت میںرکھے۔شہر تو شہر آوارہ کتوں نے قبرستان بھی نہ چھوڑا وہاںبھی ڈیرے جما لئے،اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ پڑھنے جانے والوں کو مشکلات کا سامنا ،اچانک کسی قبر کے پاس سے نکل کر پیچھے پڑ جاتے ہیں۔صبح سویرے مدرسوں میں جانے والے بچوں کوراستہ میںخوف رہتا ہے کہ کہیں کاٹ نہ لیں۔والدین کے لئے بھی مسئلہ ہے لیکن میونسپل کمیٹی کے کانوںپر جوںتک نہیں رینگتی،مست ہو چکے ہیں سرکاری ملازمین کو کیا فکر ہے۔کون ہے جو عوام کو تحفظ دے گا؟میونسپل کمیٹی جاگے اور اس مسئلہ کو حل کرے یہ شہریوں کی استدعا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں