صفدرآباد میں احترام آرڈیننس کی خلاف ورزیاں،کھانا پینا عام

صفدرآباد(نامہ نگار)رمضان شریف کا مہینہ ہے اور بازاروںمیںہوٹل کھلے ہوئے ہیں، سموسے ،دہی بھلے ،سگریٹ سر عام ۔دن کا آغاز ہوتے ہی ہوٹل والے نمودار ہو جاتے ہیں،ہوٹل کے باہر پردہ لٹکا دیا جاتا ہے،سموسوں والے تو سر عام تماشا لگائے بیٹھے ہیں۔رمضان کا کوئی خیال نہیں،کھانے پینے کی چیزیں بیچنے والے اور ہوٹلوں پر کھانا دینے والے اور بٹھا کر کھلانے والے،سموسے کی دکانوں پر مرد اور عورتیں سارا دن کھا پی رہے ہیں کوئی شرم اور کوئی حیا نہیں، ایک اسلامی ملک میںاتنی بے حرمتی،مگر قانون نے چپ سادھ رکھی ہے،جنہوں نے احترام رمضان آرڈی نینس پر عمل کروانا ہے وہ تو خود اس جرم میں شریک ہیں،کسی پر الزام تراشی اچھی بات نہیں لیکن لوگ کہتے ہیں کہ انتظامیہ ہوٹلوںپہ خود کھاتی ہے۔واللہ اعلم،،،حکومت کے اچھے کام قابل تعریف ضرور ہیں لیکن سوچنے کا مقام ہے کہ اللہ کے قانون کی کوئی پروا نہیںاور اپنا قانون۔ایک شہری نے دکھ بھرے لہجے میںکہا کیا سر عام کھانے کی تصویریںبھی اوپر افسران کو سینڈ ہوتی ہیں۔لوگو اللہ کو کیا جواب دو گے۔اللہ تعالیٰ گناہگاروںکو اپنی شان رحیمی سے معاف کر دے گا لیکن رمضان کا احترام نہ کرنے والوں اور اسے مذاق بنانے والوں،اسلامی ملک میںرمضان کی بے حرمتی ہوتے دیکھ کر آنکھیںبند رکھنے والوں اور مک مکا کی پالیسی چلانے والوںکا کیا بنے گا،شرم کی بات ہے کہ یہ سب کرتے ہوئے شام کو افطاری کے دستر خوان سجائے جاتے ہیں ۔ شہریوں نے کہاکہ حکومت فی الفور سخت اقدام اٹھائے ،ہوٹلوں،سموسوں کی دکانیں بند کی جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں