28

صفدرآباد میں بنکوں کی اے ٹی ایمز غیر فعال رہنے لگیں

صفدرآباد (نامہ نگار) شہر میں قائم بنکوں کے اے ٹی ایم جو اب دینے لگے،عوام کا کڑی دھوپ میں بھرکس نکل گیا،پسینے سے شرابور عوام حکومت کو کوسنے لگے۔صفدرآباد میںقائم بنکوں حبیب بنک،نیشنل بنک،الائیڈ بنک،ایم سی بی بنک،فیصل بنک،پنجاب بنک ،مائیکرو بنک اور یو بی ایل بنک کے اے ٹی ایم جو کہ صارفین کی سہولت کے لئے نصب ہیں برائے نام کارکردگی دکھا رہے ہیں۔خدمت نام کی کوئی چیز ان مین نہیں۔ایک شہری نے بتایا کہ کہ وہ حبیب بنک کے اے ٹی ایم پر گیا تو اس کی سکرین ہی غائب تھی،وہاں سے ایم سی بی گیا تو اے ٹی ایم کو تالا لگا ہوا تھا۔یو بی ایل کا بھی یہی حال پایا،پنجاب بنک کو تالا اور مائیکرو کا تو نشان بھی نہ تھا۔نیشنل بنک کا سسٹم بنداور فیصل بنک کا دروازہ ہی نہ تھا،الائیڈ بنک پہنچا تو جان مین جان آئی،وہاں بھی لمبی قطار لگی تھی اور روڈ پر اے ٹی ایم سخت دھوپ کوئی سایہ نہیں اور نہ ہی پانی کا سسٹم،کافی انتظار کے بعد باری آئی اور اللہ کا شکر ادا کیا۔بنکوں کو ڈیل کرنے والے با اختیار حکام اس طرف توجہ دیں اور عوام کو سہولت فراہم کون کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں