صفدرآباد میں تجاوزات کی بھرمار،دکانداروں کی من مرضیاں عروج پر

صفدرآباد(نامہ نگار)کارخانہ بازار صفدرآبا د میلاد چوک تا یو بی ایل چوک تجاوزات کی زد میں ، دکانداروں نے پیرا فورس کی پرواہ کئے بغیر اپنی من مانیاںشروع کر کے دکانوں کے باہر سامان ڈسپلے کر دیا،پیرا فورس دیکھتی رہ گئی،اسسٹنٹ کمشنر نے بازاروں میں آنا ہی چھوڑدیا ۔کارخانہ بازار سکڑ گیا ،موٹر سائیکلوں نے رہی سہی کسر نکال دی ۔ خریداری کیلئے آنیوالوں کا برا حال ،خواتین اور بچوں کو مشکلات کا سامنا ،بازار میں موٹر سائیکل کا داخلہ بند کیا جائے ،خریداروں کی انتظامیہ سے اپیل۔نمائندہ ڈیلی بزنس رپورٹ نے کا رخانہ بازارمیں جا کر خریداری کے لئے آنے والوں سے گفتگو کی ۔ ایک خاتون نے کہا کہ ہم عید کی شاپنگ کے لئے آئے ہین لیکن رش زیادہ ہونے کی بنا پر چلنا مشکل ہو گیا کیونکہ دکانداروں نے بھی کافی جگہ گھیر رکھی ہے،ریڑھیوں پر سودا بیچنے والوں نے تنگی پیدا کر دی ہے،آوارہ گردوں نے تو حد ہی کر دی ہے،موٹر سائیکلوں نے بازار میں رکاوٹیں کھڑی کر دی ہیں،کئی دکانوں کے باہر بازار میںریڑھیاں مستقل کھڑی ہیں جو مسائل کری ایٹ کر رہی ہیں۔اسی طرح کی باتیںبہت سے لوگوں نے کہی ہیں۔سوال یہ ہے کہ کیا انتظامیہ اتنی کمزور ہے کہ قانون کو تماشا بنتا ہوا دیکھ رہی ہے اور چپ ہے۔ایسا وقت بھی آتا ہے کہ بازار میںتل دھرنے کو جگہ نہیں ہوتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں