41

صفدرآباد میں سکیورٹی کے حوالے سے بے شمار تحفظات ہیں

صفدرآباد(نامہ نگار)مرکزی انجمن تاجراں صفدرآباد کے سرپرست میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ انشاء اللہ العزیز شہر کو اپنی مدد آپ کے تحت سیف سٹی بنا دیا جائیگا۔نمائندہ ڈیلی بزنس رپورٹ سے ایک خصوصی انٹرویو میں میاں محمد اسلم نے کہا کہ ہمارے شہر میں سیکورٹی کے حوالے سے بے شمار تحفظات ہیں۔شہر میں بڑھتی ہوئی چوری چکاری اور ڈکیتیوں کی واردات کے بعد ہم اس نتیجہ پر پہنچے ہیں کہ شہر کے عوام اور تاجروں کے تحفظ کی خاطر ان کی زندگی اور جان و مال کے تحفظ کے لئے حکومتی اقدامات کے ساتھ ساتھ اپنی مدد آپ کے تحت بھی خدمت انسانیت کے پیش نظر شہر کو محفوظ بنانا ہمارا فرض بنتا ہے اور کوشش کی جارہی ہے کہ پرائیویت طور پر سیکورٹی ہائر کی جائے اور رات کے اوقات میں شہریوں کو پرسکون مواقع فراہم کئے جائیں،اس مقصد کو عملی جامہ پہنانے پر کام جاری ہے اور عنقریب شہر کو چاروں طرف سے سیکورٹی پروف بنا دیا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں