11

صفدرآباد میں غیر قانونی رکشہ سٹینڈز،پیدل چلنا دشوار

صفدرآباد(نامہ نگار)غیر قانونی رکشہ سٹینڈز وجود میں آگئے،کوئی اسسٹنٹ کمشنر ابھی تک انہیںلگام نہیںڈال سکا۔شہر کے تمام اہم مقامات پر چنگ چی رکشہ والوں نے قبضہ جما لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر اور پیرا فورس ناکام ،رکشے والے کسی کی نہیں سنتے،پکے ڈیرے لگا کر بیٹھ گئے۔ ڈیلی بزنس رپورٹ کے نمائندہ کو سروے میں معلوم ہوا کہ ریلوے روڈ پر ریل بازار چوک، کریمی چوک ،مدنی چوک، اسٹیشن چوک پر جگہ جگہ غیر قانونی رکشہ اسٹینڈ قائم ہو چکے ہیںجو ٹریفک میں رکاوٹ کا باعث بن رہے ہیں۔دکاندار بھی ان سے بہت تنگ ہیں کئی بار شکایات کی گئی ہیں لیکن معاملہ جوں کا توں ہے ۔روزانہ اسسٹنٹ کمشنر یہاں سے گزرتے ہیں ،پیرا فورس کی گاڑی ہارن بجا بجا کر گزرتی ہے لیکن مجال ہے کہ رکشہ والے توجہ دیں ۔اصل ماجرا کیا ہے ؟ایک عام سا شخص بھی کہے گا کہ مک مکا کا چکرلگتا ہے،یہ حتمی بات نہیں ایک قیاس آرائی ہے۔رکشوں کا پکے اسٹینڈ بنا لینا وہ بھی غیر قانونی اس سے کوئی اچھا تاثر نہیںملتا۔متعلقہ ذمہ دار اور بااختیار افسران کو ایکشن لینا ہو گا،شہری کہتے ہیں کہ اگر رکشہ والوں کیخلاف کوئی بھی افسر ایکشن نہیں لے رہا تو پھر ان افسران کے خلاف مریم نواز وزیر اعلیٰ پنجاب کو فوری ایکشن لینا چاہئے پھر ہی بات بنے گی۔یو بی ایل چوک بھی رکشہ والوںکی زدمیںآچکا۔شہریوں کا مطالبہ ہے کہ یہ غیر قانونی رکشہ اسٹینڈ فوری ختم کئے جائیں ،رکشہ والوں کو مناسب مقامات (رتی ٹبی موڑ،قبرستان موڑ،بٹر مارکیٹ)پر سرکاری رکشہ اسٹینڈ بنا کراپنے رکشے وہاں کھڑے کرنے کا پابند بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں