13

صفدرآباد میں معراج النبیۖ کے سلسلہ میں محفل پاک منعقد

صفدرآباد(نامہ نگار)جامع مسجد قیوم میں معراج النبیۖ کے سلسلے میں ایک عظیم الشان محفل پاک منعقد ہوئی جس کی صدارت علامہ ڈاکٹر محمد فیض الرحمٰن کریمی نے کی۔معروف نعت خوان محمد انور نگینہ اور قاسم چشتی نے ہدیہ نعت پیش کیا۔خطیب پاکستان علامہ مولانا عبد الکریم نقشبندی آف شیخوپورہ خلیفہ آستانہ عالیہ شرقپور شریف نے حضور نبی کریم ۖ کی شان اقدس بیان کرتے ہوئے سفر معراج کا تذکرہ کیا ۔تمام حاضرین عش عش کر اٹھے۔سبق ملا ہے یہ معراج مصطفیٰۖ سے مجھے ،،،،کہ عالم بشریت کی زد میں ہے گردوں۔انہوں نے قرآن و حدیث کی روشنی میں آقائے نامدار ،سرور عالم، دانائے سبل، ختم رسل،مولائے کل،فخر دو جہاں ،حبیب خدا حضرت محمد مصطفیۖ کی ایسی شان بیان کی کہ جیسے لگتا ہو کہ حاضرین اس سفر مبارک کو آنکھوں سے دیکھ رہے ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں