صفدرآباد میں پیشہ ورگداگروں کی بھرمار ،شہری پریشان

صفدرآباد(نامہ نگار)رمضان کا مہینہ آتے ہی پیشہ ور گداگر ایکشن میںآجاتے ہیں اور ہر جگہ بازاروں ،گلیوں ،مارکیٹوں سمیت لاری اڈوں پر مانگنے والے چھا جاتے ہیں ،ایک کے بعد دوسرا پھر تیسرا،،یہ سلسلہ سارا دن چلتا ہے۔ کیا مرد اور کیا عورتیں،بچے اور بوڑھے،حتیٰ کہ خوا تین ننھے ننھے بچوں کو اٹھائے دکانوں پر سوال کرتی ہیں کہ رمضان کا مہینہ ہے ہماری مدد کرو۔ گلیوں میں یہی صورتحال ہے۔انسداد گداگری ایکٹ معلوم نہیںکہاں نافذ ہے ،صفدرآباد کو شائد استثنی ٰحاصل ہے تبھی گداگروں نے اس شہر کو منتخب کیا ہوا ہے۔حکومتی اداروں نے لگتا ہے خود کو آئیسو لیٹ کر رکھا ہے۔سارا دن گداگر مانگتے ہوئے نظر آتے ہیں۔مساجد کو بھی انہوں نے نشانے پر لے رکھا ہے ہر مسجد میں نماز کے اوقات میں یہ لوگ مانگتے دکھائی دینگے۔حیرت کی بات یہ ہے کہ ہر روز نیا سے نیا گداگر ہی نظر آئے گا۔ممکن ہے کہ ان لوگوں نے پلاننگ کی ہو کہ آج صفدرآباد تو کل کسی دوسرے شہر ۔حکومتی ادارے جاگیں ملکی حالات کے پیش نظر اپنے فرائض ایمانداری سے سر انجام دیں،گداگروں کے گرد گھیرا ڈالا جائے،مستحقین کو حکومت تلاش کر کے مدد کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں