صفدرآباد(نامہ نگار)چک نمبر87کا رہائشی محنت کش ذیشان انجم سبزی منڈی شاہ کوٹ جا رہا تھا کہ گائوں نکودر کے قریب ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر اسے اور اس کے پیچھے آنے والے فیکٹری ملازم عامر جاوید کوزبردستی روک لیا اور دونوں سے 2 موٹر سائیکلیں،48000 روپے کی مالیت کے2 موبائل فونزاور9000 روپے کی نقدی چھین لی۔ڈاکوئوں نے دونوں کو کھیتوں میں بٹھایا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے۔شاہ کوٹ کے قریب ڈکیتی کی اس واردات میں اپنی روزی کی تلاش میں نکلنے والے ڈاکوئوں کے ہتھے چڑھ گئے۔
2