صفدرآباد کی سماجی شخصیت شفیق ٹیلر ماسٹر انتقال کر گئے

صفدرآباد(نامہ نگار)اکبر علی چغتائی ای ایس ٹی گورنمنٹ ہائی سکول نواں پنڈ چک نمبر78 آر بی ،محمد علی واپڈا آفیسر کے والد محترم اورشبیر احمد کویت والے کے بڑے بھائی شہر صفدرآباد کی ہر دل عزیز شخصیت محمد شفیق ٹیلر ماسٹر رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔ان کی نماز جنازہ علامہ حافظ منیر احمد نقشبندی خطیب جامع مسجد کمیٹی والی نے پڑھائی۔نماز جنازہ میں شہریوں کی بڑی تعداد میںشرکت۔ان کی وفات پر ڈیلی بزنس رپورٹ کے نامہ نگار احسان الحق بابر،ادریس بھٹی،خالد محمود بھٹی سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی صفدرآباد،حاجی عثمان غنی فنانس سیکریٹری مرکزی میلاد کمیٹی(عثمان بک ڈپو والے)،ملک بشیر احمد شاہد ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر متابہ سکول و چیئرمین انجمن تاجراں انارکلی بازار،چوہدری محمد کاشف انصاری پرنسپل گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نواں پنڈ،محمد انور بی اے پرنسپل سر انور پبلک سکول،حاجی سفیان بھٹی (سفیان بک ڈپو)،ملک تنویر شاہد موبائل ایسوسی ایشن سیکریٹری فنانس،ثنا ء خوان مصطفیٰۖ ملک مزمل حسین قادری،محمد طارق آٹا چکی والے،حاجی جاوید انصاری کویت والے ،میاں عرفان زری ہائوس اور محمد آصف چغتائی(آصف کلاتھ ہائوس)اردو بازار صفدرآباد) نے اطہار تعزیت کیا اور دعائے مغفرت کی۔اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں