صفدرآباد کے اردوبازار میں ترقیاتی کام،بنددکانداروں کو مشکلات

صفدرآباد(نامہ نگار)اردو بازار میں ترقیاتی کام بند،6 ماہ گزر گئے،دکانداروں کو عذاب میں ڈال کر ٹھیکیدار فرار۔انتظامیہ نے آنکھیں بند کر لیں،شہریوں کا ایک دوسرے سے استفسار،بازار کی بیوٹیفیکیشن کب تک مکمل ہو گی،اس کا جواب کسی کے پاس نہیں۔شہری مایوس ہونے پر مجبور، بارش نے کیچڑ ہی کیچڑکر دیا ،فٹ پاتھوں پر قبضہ مافیا کا راج سموسہ،برگر والوںنے اردو بازار میں بنے ہوئے فٹ پاتھوںپر تیل کی کڑاہیاں رکھ کر سموسے بنانا شروع کر دیئے، اگر کڑاہی سے گرم تیل کسی پر گر گیا یا آگ لگ گئی تو کیا اسسٹنٹ کمشنر اس کی ذمہ داری لے گا؟بازار میںکیچڑہونے کی وجہ سے خریداروں کو مشکلات کا سامنا،فٹ پاتھ بلاک ہونے سے ایک خاتون بچے سمیت کیچڑ میںگر گئی۔انتظامیہ کا کوئی اہلکاربازار میں نظر نہیںآرہا ،بازار میں کام کب مکمل ہو گا، انتظامیہ شہریوں کو جواب دے۔کوئی ایسا فلیکس بھی آویزاں نہیں جس سے پتا چلے کہ منصوبہ کی تکمیل کی تاریخ کیا ہے،کل لاگت کتنی ہے،ٹھیکیدار کون ہے ،ترقیاتی کام کونسا محکمہ کروا رہا ہے،افسران کے رابطہ نمبرز کیا ہیں،یہ معلومات کوئی نہیں دے رہا ۔شہریوں نے نمائندہ ڈیلی بزنس رپورٹ کو شکایات کے انبار لگا دیئے۔سوال یہ ہے کہ بات سنے گا کون ؟وزیر اعلیٰ پنجاب کی معائنہ ٹیم سے صفدرآباد کا دورہ کرنے کی درخواست۔صورتحال کا فوری جائزہ لیا جائے،کام میںتاخیر کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے،عہدوں سے ہٹا کر ایماندار افسران لگائے جائیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں