10

صفدرا باد کے اردو بازار میں رکے ہوئے ترقیاتی کام دوبارہ شروع

صفدرآباد(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کے دورہ صفدرآباد کے موقع پر اردو بازار میں ترقیاتی کام جو کہ بند کر دیا گیا تھا اسے دوبارہ سے شروع کر دیا گیا ہے۔ڈیلی بزنس رپورٹ کے نامہ نگار کو بتایا گیا کہ شہریوں کی شکایات پر بیوٹیفکیشن کا عمل ڈپٹی کمشنر نے روک دیا تھا ۔شہریوں کا کہنا تھا کہ اردو بازار سے گزرنے والا گندے پانی کا نالہ شہریوں کے لئے وبال جان بن چکا ہے، دکانوں کے ساتھ دونوں سائیڈز پر تقریباً ڈیڑھ فٹ چوڑا نالہ جس پر اکثر دکانداروں کا قبضہ ہی رہتا ہے اس کے نکاس کا مسئلہ شہریوں کو سونے ہی نہیں دیتا ،حقیقت یہ ہے کہ کسی بھی دور میں کسی افسر یا مقامی حکومت نے اس جانب توجہ ہی نہیں دی اور یہ سب لوگ اپنے مفادات کے چکروں میںپڑے رہے جس کی وجہ سے گندے پانی کے نکاس کا مسئلہ حل نہیں ہوا۔اب مریم نواز وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن پر پنجاب میں بازاروںکی بیوٹی فکیشن کی جا رہی ہے جو کہ ایک احسن اقدام ہے تاہم صفدرآباد کے لوگوںکا دیرینہ مسئلہ حل ہونے کا کوئی امکان موجود نہیں ہے۔بیوٹی فکیشن تو ہو جائے گی اور ممکن ہے کہ شہر دبئی یا پیرس کی شکل کا نظر بھی آ جائے لیکن اصل معاملہ تو وہیں کا وہیں رہیگا۔شہری کہتے ہیں کی نالہ کی مرمت پر بازار اونچا ہونے سے گلیوں کا پانی مسئلہ کھڑا کرے گا جبکہ حکومت بیوٹی فکیشن چاہتی ہے۔با خبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ نے اپنے وزٹ میں کہا کہ نالہ چار فٹ چوڑا تعمیر کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں