36

صفدر آباد میں احترام رمضان کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں جاری

صفدرآباد(نامہ نگار)احترام رمضان کی کھلم کھلا دھجیاں اڑانے کا سلسلہ جاری،سر عام سگر یٹ نوشی اور ہوٹل کھلے ہوئے،کھانے پینے کی اشیاء کی فروخت ہو رہی ہے،شہریوں نے نمائندہ ڈیلی بزنس رپورٹ کو ساری صورتحال بتا دی۔شہر میں رمضان کو کوئی احترام نہیں،سگریٹ پیتے بھی شرم نہیں آتی،غلہ منڈی روڈ پر دیکھیں تو ہوٹل کھلے ہوئے ہیں،باہر ایک پردہ لٹکایا ہوا ہے اور پردے کے ساتھ ہی بازار میں ہوٹل کے ملازمین کھڑے ہیں جو کھانے پینے کے لئے گاہکوں کو متوجہ کرتے ہیں ،لوگ دھڑا دھڑ ہوٹل میں جا رہے ہیںاور موجیں اڑائی جارہی ہیں۔انتظامیہ کیا کر رہی ہے۔اس کے فرائض کیا ہیں؟کیا کھانا کھانے والے سارے کے سارے بیمار ہیں۔انتظامیہ کا کوئی اہل کار بازاروں میں نظر نہیں آتا۔رمضان کا احترام ختم ہو گیا،کوئی پوچھنے والا نہیں ہے،یہ ہے و ہ پاکستان جو اسلام کے نام پر بنایا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں